Wednesday, February 5, 2020

انسانی حقوق سےمتعلق بھارت کےکردارکواقوام متحدہ میں بےنقاب کیا، شاہ محمود

انسانی حقوق سےمتعلق بھارت کےکردارکواقوام متحدہ میں بےنقاب کیا، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نےبڑی چالاکی سےمسئلہ کشمیرکو دبائے رکھا لیکن اب ایسا نہیں، بھارت کی جانب سے ناکامی چھپانے کیلئے پلوامہ جیسا ڈرامہ کیاجاسکتاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا 54 سال بعدمسئلہ کشمیرکو ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی کونسل میں لےگئے، بھارت کی جانب سےاجلاس روکنےکی بھرپورکوشش کی گئی، بھارت کہتا تھامسئلہ کشمیراندرونی معاملہ جس کی نفی کرنےمیں کامیاب ہوئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق سےمتعلق بھارت کےکردارکواقوام متحدہ میں بےنقاب کیا، یواین ایچ سی آر کمشنر اور برطانوی پارلیمنٹ نے رپورٹس جاری کیں، رپورٹس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کوبیان کیاگیا، دنیابھرمیں یو این ایچ سی آر اور برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹس کوپڑھاگیا اور دنیا بھر میں پاکستان کےمؤقف کی تائیدکی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نےبڑی چالاکی سےمسئلہ کشمیرکودبائےرکھالیکن اب ایسانہیں، بھارت کےمؤقف کی نفی ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر بیانیہ تبدیل ہورہاہے، دنیاکہتی ہےمسئلہ کشمیرصرف زمین کامعاملہ نہیں ہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیرکودہشت گردی سےجوڑتاتھاجس میں اب ناکام ہورہاہے، پاکستان کامؤقف تھامسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کےمطابق حل ہوناچاہیے، اب دنیا بھر میں پاکستان کےمؤقف کی تائیدہورہی ہے، دنیابھی سمجھ گئی ہے، مسئلہ کشمیرکادہشت گردی سےتعلق نہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ رائزنگ بھارت کے چہرے کو مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بے نقاب کیاگیا، بھارتی عوام بھی کشمیریوں پر ہونے والےمظالم کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، عالمی سطح پربھارت سےمتعلق نکتہ نظرتبدیل ہورہاہے، بھارتی عوام بھی اب مودی سرکار کے مؤقف کی تائیدنہیں کررہی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی بھارتی اپوزیشن بھی تردید کررہی ہے، بھارت کا ساتھ دینے والے کشمیری رہنما بھی مودی سرکار کیخلاف ہیں، بھارتی سیاستدان، فلم اسٹارز، دانشور بھی مودی سرکاری کیخلاف ہیں، بھارتی عوام کہتے ہیں مودی سرکار نے بھارت کا چہرہ تبدیل کردیا ہے۔

انھوں نے کہا 5 اگست کے مودی سرکار کے اقدام کی بھارتی عوام مخالفت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھائی، جس پر سب نے تنقید کی، بھارت نے یورپی وفد کو دورہ کشمیر کرانے کی کوشش کی، جس پر یورپی پارلیمان نے یورپی وفد سے علیحدگی اختیار کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یو این میں خطاب کیا، دنیا نے مودی سرکارکی حقیقت جانی، وزیراعظم نے آر ایس ایس نظریہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، دنیا اب کہتی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی سرکاری نےسیاسی مفادکیلئےہندوفلسفےکواجاگرکیا، سیاست کیلئےہندوازم کوفروغ دیا اور سیاسی فائدہ حاصل کیا، قومیت کوپروان چڑھاکرمودی سرکارنےسیاسی فائدہ حاصل کیا، مودی سرکارنےاپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئےقومیت کوپروان چڑھایا، متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی عوام سڑکوں پرہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل جلدپاکستان تشریف لارہےہیں، بھارت کی جانب سےناکامی چھپانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کیا جاسکتا ہے، امریکا اورسیکریٹری جنرل یواین کوپلان کرنےوالےفالس فلیگ آپریشن سےآگاہ کیا ہے کہ پلوامہ جیسا ڈرامہ کیاجاسکتاہے، ماضی میں بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا اور آئندہ بھی دیاجائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اوآئی سی کی ایک تاریخی پوزیشن رہی ہے، چاہتے ہیں اوآئی سی ایسا بیان جاری کرے، جس سے کشمیریوں کوحوصلہ ملے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39evD0C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times