
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے بیٹی پر تشدد کرنے والے باپ دلدار بھٹی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے باپ کی جانب سے بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔
آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلدار بھٹی کو گرفتار کیا۔
دوسری جانب ملزم دلدار بھٹی کا کہنا ہے کہ میں مکنیکل انجینئر ہوں، بے روزگاری کی وجہ سے میری طلاق ہوچکی ہے، بچی کی گھر میں بہت لڑائیاں ہوتی تھیں، بچیاں اپنی حد سے باہر ہوگئیں تو مجھے مارنا پڑا۔
ملزم دلدار بھٹی کا کہنا ہے میری سابقہ بیوی نے گھر آکر بچوں کو سمجھانے کا کہا تھا، میری بیٹی ہے، بیٹی کو مارنے پر میں شرمندہ ہوں۔
دلدار بھٹی کا کہنا تھا کہ میری 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جن کا خرچہ دیتا ہوں، غربت نہ ہو تو میں اپنے بچوں کو ساتھ رکھوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/386vix5
0 comments: