
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اپنے آپ کو سادو اور ولی بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ابھی تو باقاعدہ ٹرائل بھی شروع نہیں ہوا،فیصلہ آنے پر پتہ چل جائے گا کون حق پر ہے؟۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھاکہ رانا ثناءاللہ اپنے کیس میں خود ہی جج بنے بیٹھے ہیں۔ پولا گجر سے سانحہ ماڈل ٹاؤن تک قتل و غارت کے بیسیوں واقعات رانا ثناءاللہ کی نام نہاد شرافت کا منہ چڑا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے خلاف کھوکھلی بیان بازی سے احتساب کا عمل نہیں رکنے والا، نئے پاکستان میں قانون اور عدلیہ پوری آزادی سے کام کر رہے ہیں، سیاسی مخالفین کو عدلیہ کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنانا بزدار حکومت کا شیوہ نہیں اور ن لیگ نے جو بویا وہی کاٹ رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39hDryL
0 comments: