Friday, February 7, 2020

دنیا کوسب سے پہلے کورونا وائرس سے متعلق آگاہ کرنے والے مسیحا اسی بیماری سے چل بسے

دنیا کوسب سے پہلے کورونا وائرس سے متعلق آگاہ کرنے والے مسیحا اسی بیماری سے چل بسے
چین میں کورونا وائرس کی سب سے پہلے پیشگوئی کرنے والے ڈاکٹر لِی وینلیانگ اس ہی بیماری کے باعث دوران علاج چین کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لِی وینلیانگ نے سب سے پہلے اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو اس بیماری سے آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، 10 دن تک لگاتار کام کرنے والا ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے ہلاک

ڈاکٹر لِی وینلیانگ نے گزشتہ سال اپنے ساتھیوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے بتایا تھا، جس کے بعد چین کی پولیس نے انہیں تنبیہ بھی کی تھی۔

وہ کئی روز سے چین کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم اب ہسپتال نے ان کی موت کی تصدیق بھی کردی۔

چین کی کچھ ویب سائٹس نے انہیں 'ہیرو' بھی قرار دیا جبکہ کچھ نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نظمیں شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 563 ہوگئی

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے ڈاکٹر لِی وینلیانگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 34 سالہ ڈاکٹر لی وینلیانگ کا انتقال جمعرات کی رات 3 بجے کے قریب ہوا۔

چین کے شہر ووہان کی حکومت نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

مزید پڑھیں: کیا چین سے آنے والا سامان آپ کو کورونا وائرس کا شکار بناسکتا ہے؟

خیال رہے کہ دسمبر کے آخر میں سامنے آنے والے وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 560 سے تجاوز کرگئی ہے اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

چین سمیت 25 ممالک میں 17 ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bjCkk4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times