Sunday, February 2, 2020

ائیر پورٹ پرچینی باشندے کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

 چینی باشندے کی طبیعت اچانک خراب، مریض کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور ائیر پورٹ پر چینی باشندے کی طبیعت اچانک خراب، مریض کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چینی مسافر صبح 9 بجے کراچی سے لاہور آیا تھا، یہ واقعہ لاہور ائیر پورٹ پر پیش آیا جہاں ایک چینی شہری کی طبیعت اچانک بہت زیادہ خراب ہو گئی۔ حکام نے مذکورہ شخص کو سروسز ہسپتال منقل کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کی جانچ کے لیے مریض کی اسکریننگ کی گئی،  سول ایوی ایشن کے ڈاکٹروں نے مریض کا معائنہ کیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری کا بلڈ پریشر بلکل نارمل تھا اور اسے بخار بھی نہیں تھا۔ مذکورہ شخص چین کے شہر ارمچی جانا چاہتا تھا، واضع رہے کہ ان دنوں ارمچی کی پروازیں منسوخ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SewoQH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times