Sunday, February 16, 2020

پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی: وزیر خارجہ قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے پچاس لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں، افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں افغان مہاجرین پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ افغان مہاجرین میں رجسٹر اور غیر رجسٹر دونوں شامل ہیں، ہم 10 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کو رجسٹر کر چکے ہیں، انھیں سہولتیں دی گئیں تاکہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا تعلق مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر قائم ہے،افغان مہاجرین کو اس سال بھی کانفرنس سے بہت امید ہے، افغانستان میں امن اور استحکام ناگزیر ہے، مہاجرین کی واپسی اور بحالی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شرکاء کو میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان افغان مہاجرین کو صحت، تعلیم اور فنی تربیت کی سہولتیں فراہم کرتا آیا ہے، مہاجرین کی واپسی کے لیے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی عالمی افغان مہاجرین کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں، وہ آج وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے اور یو این مشنز کے لیے پاکستانی دستوں کی خدمات کی تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37Aq8bz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times