Thursday, February 6, 2020

سندھ میں ہیپاٹائٹس سے اموات کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی

ٹنڈو الہ یار کے گاؤں سارنگ ہکڑو کے 20 فیصد افراد میں کالے یرقان (ہیپاٹائٹس بی اور سی) کی تصدیق
سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کے گاؤں سارنگ ہکڑو کے 20 فیصد افراد میں کالے یرقان (ہیپاٹائٹس بی اور سی) کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق گوٹھ سارنگ ہکڑو کے رہائیشیوں کی اسکریننگ کے بعد 10 میں ہیپاٹائٹس بی اور 49 میں ہیپاٹائٹس سی مثبت پایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمن داس کا کہنا ہے کہ 3 ماہ کے دوران اب تک 33 افراد ہیپاٹائٹس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر لکشمن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گوٹھ سارنگ ہکڑو میں اسکریننگ کا کیمپ لگایا گیا تھا، یرقان میں مبتلا متاثرہ افراد کی جلد ویکسینیشن کرائی جائے گی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحفیظ لغاری کا کہنا ہے کہ مرض کے اضافے اور اموات کی وجہ گوٹھ میں گندے پانی کی فراہمی ہے، پانی کو صا ف کرنے کے لیے آر او پلانٹ لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے مطابق پاکستان میں دو تہائی سے زائد گھرانے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور ہر سال تقریباً 53 ہزار پاکستانی بچے آلودہ پانی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tE2aOQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times