
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈمپر اور رکشہ کی ٹکر پر تلخ کلامی پر پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین تلخ کلامی ہونے پر صلح صفائی کے لیے آئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ 15 جنوری کو کراچی میں 48 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے، ایک اہلکار نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گشت پر مامور اہلکار پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38Ik6an
0 comments: