
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے.
جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیاہے اور 154 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے.
100 انڈیکس نے 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تاہم بعدازاں وہ واپس 41 پر واپس آ گئی لیکن کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 400 پر تھا جس میں شروعات میں ہی تیزی پیدا ہو اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 698 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں معمولی کمی ہوئی اور انڈیکس 615 پوائنٹس کے ساتھ 42 ہزار 15 کی سطح پر آ گیاہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tksXz2
0 comments: