
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ عراق کیساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے معاملات پر دوبارہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی اچھائی کے لئے ہے، عراق میں امریکی فوجی داعش کے خلاف بر سر پیکار اور امریکی، عراقی اور اتحادی افواج کی حفاظت کے لئے پُرعزم ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ امریکا خودمختار، ترقی یافتہ اور مستحکم عراق سے دوستی اور شراکت داری چاہتا ہے۔ عراق جانے والا کوئی بھی امریکی وفد فوجی انخلاء پر بات نہیں کرے گا، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ عراق اور امریکا کے درمیان نہ صرف سیکورٹی بلکہ مالی، اقتصادی اور سفارتی معاملات پربھی بات چیت کی ضرورت ہے۔
عراق میں مختلف فوجی اڈوں پراس وقت پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3800CgB
0 comments: