Wednesday, January 22, 2020

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو بڑی فراڈ سے بچا لیا

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو بڑی فراڈ سے بچا لیا
وفاقی دارالحکومت میں تھانہ ترنول کی ایک کارروائی میں شہری بڑے فراڈ کا شکار ہونے سے بچ گئے، پولیس نے فراڈ کی کوشش نا کام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے کرائے پر نئی گاڑیاں حاصل کر کے انھیں فروخت کرنے کی کوشش نا کام بنا دی، شہری کروڑوں روپے کے فراڈ سے محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی 8 نئی گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں، کراچی کا رہایشی محمد اسلم ساتھیوں کی مدد سے گاڑیاں فراڈ کے لیے کرائے پر لیتا تھا، ملزمان نے جعلی ٹرانسفر لیٹر تیار کر کے گاڑیوں کی فروخت کے لیے اشتہار بھی دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے الگ الگ نام سے کمپنیاں بنا کر اشتہار کے ذریعے کرائے پر گاڑیاں لیں، ملزمان کا بہت بڑا نیٹ ورک ہے جو باقاعدہ پلاننگ کے تحت کام کرتے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس مطابق ملزمان کو پولیس نے کرائے پر لی گئی کاریں فروخت کرتے ہوئے پکڑا، جعلی کمپنی نے کرائے پر چلانے کے لیے لوگوں سے گاڑیاں لیں اور فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NMlIaz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times