
دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے، انڈیا نہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ وریندر سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔ بھارت کی تعریف تو سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ بھی کرتے ہیں، تو صرف ان پر تنقید کیوں؟
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ مجھ سے حسد کرنے کا ہے، انہوں نے کہا کہ جو اچھا کھیلے گا اس کی تعریف کروں گا اور جو برا کھیلے گا اس پر تنقید کروں گا۔
وریندر سہواگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق بھارتی بلے باز نے الزام عائد کیا کہ شعیب اختر کا بھارت میں مالی مفاد ہے، وہ بھارتی ٹیم کے خلاف کیسے بول سکتے ہیں۔
سابق بھارتی بلے باز کے مطابق جب وہ بھارت کے لیے کرکٹ کھیلتے تھے تو اس وقت زیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن اب شعیب اختر سے اچھی دوستی ہے لیکن اس کی مجبوری ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی تعریف کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37k1nkJ
0 comments: