Tuesday, January 21, 2020

ملک میں آٹا نایاب، ڈاکوؤں نے بھی آٹے کی لوٹ مار شروع کردی

ملک میں آٹا نایاب، ڈاکوؤں نے بھی آٹے کی لوٹ مار شروع کردی
ملک میں آٹے کے بحران اور دکانداروں کی جانب سے اس کی من مانی قیمت وصول کیے جانے کے بعد ڈاکوؤں نے بھی آٹے کی لوٹ مار شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق فیصل آباد کے علاقے قدرت آباد میں دو ڈاکوو¿ں نے ایک عرضی نویس سے 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے ہیں۔

عرضی نویس عمران حیدر نے تھانہ غلام محمد آباد میں آٹے کا تھیلا چھینے جانے کےخلاف باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔ درخواست گزار اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ دکان سے 15 کلو گرام آٹے کا تھیلا خرید کر اپنی موٹرسائیکل پہ رکھ کر گھر جارہا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پہ سواردو ملزمان نے اسے روکا، تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع   کےمطابق مطابق درخواست گزار عمران حیدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسے لوٹا گیا آٹے کا تھیلا واپس دلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس نے درخواست گزار سے عرضی وصول کرلی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ulaRxl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times