
سندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری کے الزام میں گرفتارملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملک میں آٹے کے بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم ہو گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیداہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں ۔
عدالت نے ملزم ہریش سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھی پیٹ نہیں بھرا؟، عدالت نے کہا کہ ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایما پر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کردیا، ملزموں نے گوداموں سے گندم چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تھی۔عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانتیں سکھر بنچ منتقل کردیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2upVlQF
0 comments: