Friday, January 31, 2020

اتحادیوں کے تحفظات نے پی ٹی آئی کو جھنجھوڑ دیا، وزیراعظم کی قیادت میں ہنگامی اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی اجلاس بلایا گیا ہے
ملکی موجودہ صورت حال اور اتحادیوں کے تحفظات پر حتمی لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے وزیراعظم نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی اجلاس کچھ ہی دیر میں بنی گالہ میں ہوگا، اجلاس میں اہم حکومتی اور پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات پر باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کا جائزہ بھی کیا جائے گا اس کے علاوہ اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GGthLW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times