Friday, January 24, 2020

برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا کریڈٹ عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے نام

برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا کریڈٹ عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے نام
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو بڑی پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کو جاتا ہے۔

وزیر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور ملائیشیا بھی سیاحت کے فروغ میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

برطانیہ کے پاکستان میں متعین ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں ہمارا کیس میرٹ پر دیکھا گیا تو پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

دفتر خارجہ نے بھی برطانوی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کو مثبت قرارد یتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام سفری ہدایات میں تبدیلی پر برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کے پاکستان کےسفر سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NWa90D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times