
پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے لیگی وفد کی ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے برمنگھم روانگی کی تیاریاں جاری ہیں۔ خواجہ آصف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے، تاہم ن لیگی کی قیادت کی جانب سے باضابطہ اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
دیگر رہنما عطا اللہ تارڑ، شیزا فاطمہ سمیت متعدد ارکان بھی برطانیہ جائیں گے، جب کہ رانا ثناء اللہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ن لیگ کے اجلاس میں شریف برادران پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے۔ مریم نواز کے ای سی ایل سے نام کے اخراج اور شہباز شریف کی وطن واپسی پر بھی غور ہوگا۔
لیگی رہنما نیب آرڈیننس ترمیمی بل، میوچل لیگل اسسٹنس بل 2019 اور حالیہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر بھی مشاورت کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RndFmC
0 comments: