Saturday, January 4, 2020

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ٹرمپ کی وضاحتیں، امریکی صدر کس گھبراہٹ کا شکار؟ اہم خبر آگئی

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید ساڑھے تین ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید ساڑھے تین ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحق اپنی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے، جبکہ عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہنا ہےکہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کا مقصد ایران سے جنگ کا آغاز نہیں، جنگ کو روکنا ہے۔

امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، عراق سے امریکیوں کا انخلا، سفارتخانے کا کنٹرول میرینز نے سنبھال لیا۔ مشرق وسطیٰ میں اچانک بڑھنے والی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے مزید 3500 فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اضافی نفری عراق، کویت اور خطے کے دیگر حصوں میں تعینات کی جائے گی۔

اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحق اپنی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے جبکہ عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت گرانا نہیں چاہتے، ایرانی جنرل پر حملہ جنگ شروع نہیں، روکنے کے لیے ہے۔ 

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ جنرل سلیمانی کی شہادت سے پیدا ہونے والی مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال سے نمٹ لے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZP7WIZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times