
گزشتہ روز عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔
ایرانی جنرل کی شہادت کی خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی، جب کہ ٹوئٹر پر قاسم سلیمانی اورتیسری عالمی جنگ کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے تھے۔
اداکارہ مہوش حیات نے ایرانی جنرل قاسم سلیما نی کی ہلاکت کے باعث دنیا پر منڈلانے والے تیسری عالمی جنگ کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Can’t believe that just 72 hours into 2020 & the world is already teetering on the edge of war. I guess this is wht happens when the "leader of the free world"takes unilateral decisions without regard for international laws. This isn’t just abt Iran &USA.God protect us #Soleimani
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 3, 2020
اداکارہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور دنیا پر منڈلانے والے تیسری جنگ عظیم کے خطرات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے یقین نہیں کرسکتے کہ ابھی نئے سال میں داخل ہوئے 72 گھنٹے ہی ہوئے ہیں اور دنیا جنگ کے کنارے پر جارہی ہے۔
مہوش نے مزید کہا میرا اندازہ ہے ایسا ہی ہوتا ہے جب ’’آزاد دنیا کا رہنما‘‘ بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتا ہے۔ یہ صرف ایران اور امریکا سے متعلق نہیں ہے۔ خدا ہماری حفاظت کرے۔
واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے فوراً بعد امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرامریکی جھنڈے کی تصویر شیئر کی تھی جب کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاتھا جنرل قاسم سلیمانی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر مستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیاگیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35il1eY
0 comments: