Friday, January 24, 2020

فردوس اعوان نے فر فر چینی زبان میں ایسا کیا پیغام دیدیا، ہر جانب دھوم مچ گئی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چین کے سال نو کے موقع پر چینی زبان میں ٹویٹ کرکے عوامی جمہوریہ چین کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں فردوس عاشق نے کہا کہ ” عوامی جمہوریہ چین کے سال نو کے موقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہر نئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے۔“ 

 فردوس کا مزید کہنا تھاکہ ”سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہونگے۔ یہ زون برآمدی شعبہ کی تقویت، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور مقامی صنعت کے فروغ کا باعث بنیں گے۔“ 

انہوں نے کہا”چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30QUGEh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times