Friday, January 24, 2020

ناراض اراکین اب بن گئے وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ کا مرکز، ایجنڈا تیار۔۔۔ اندرونی کہانی آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بلاوا آگیا۔ سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ کو عشائیہ پہ مدعو کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناراض اراکین کو عشائیہ پہ مدعو کیا تو انہوں نے ملاقات کا ایجنڈا بھی تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سے ہونے والی ملاقات میں سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے اراکین بیوروکریسی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ کے اراکین وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے فنڈز کے اجرا جلد جاری کرنے اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل جلد از جلد کرانے پر زور دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 20 اراکین پنجاب اسمبلی شرکت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 اراکین صوبائی اسمبلی نے ناراض گروپ تشکیل دیا ہے جس کا نام سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ رکھا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30TrlsP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times