
محکمہ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ شہید ہونے والے ڈولفن سکواڈ کے کانسٹیبل محسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ایس پی ڈولفن نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں نقد رقم پیش کی۔
ڈولفن فورس کی ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ شہید کی فیملی کو محکمہ پولیس مکمل سپورٹ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ 8 دسمبر 2019 کو محمود بوٹی کے مقام پر ڈولفن ٹیم 362 معمول کی پٹرولنگ پر تھی، اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر 2 سوار آئے۔ ڈولفن اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے آگے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محسن زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
آخر میں شہید کا بیٹا۔۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GopmU2
0 comments: