Monday, September 7, 2020

ملک بھر میں پندرہ ستمبرسے یونیورسٹیز اور کالجز کھولنے کا اصولی فیصلہ

ملک بھر میں پندرہ ستمبرسے یونیورسٹیز اور کالجز کھولنے کا اصولی فیصلہ
پندرہ ستمبر کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟، فیصلہ آگیا ہے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس شفقت محمود کی زیر صدارت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں ‏گی۔

مزید پڑھیں: وزیر تعلیم سندھ کا مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، مزید تفصیلات خبر میں جانئے

خیال رہےکہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 15 ستمبر سے صوبے بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

سعید غنی نے کہا کہ 15 ستمبر سے نویں جماعت سے تمام ہائر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دیں گے اور تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیے جائیں گے۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اگر کسی علاقے میں کورونا بڑھتا ہے تو وہاں اسکولز بند کیے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا، ایس او پیز پر عمل نا کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bvQmj6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times