
عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راکٹ حملوں کے وقت امریکی سفارت خانے سے منسلک کمپلیکس سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے اعلانات کئے گئے۔
عراقی پولیس نے رائٹرز کو بتایا کہ کٹیوشا کے تین راکٹ گرین زون کے اندر گرے ، جس میں سرکاری عمارتیں اور کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔
راکٹ حملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم امریکا کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RbGi68
0 comments: