Sunday, January 26, 2020

شہر قائد میں افسوسناک واقعہ رونما، طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سول ایوایشن کی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ناکارہ طیارے جس جگہ پر کھڑے ہیں وہاں پر جھاڑیاں ہیں اور آگ لگنے کا واقعہ بھی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پیش آیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعبہ ایئرسائیڈ کی غفلت سے جھاڑیوں کی کٹائی نہیں کی گئی تھی، طیارے رن وے سے ایک کلومیٹر دور کھڑے تھے، آگ کی شدت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

سول ایوی ایشن کی ہاش کاش اور ایک فائرٹینڈر نے بروقت اقدامات کر کے طیارے پر لگنے والی آگ کو بجھایا۔ ذرائع کے مطابق آگ پہلے جھاڑیوں میں لگی اور پھر اس نے ناکارہ جہاز کو لپیٹ میں لے لیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے کر تحقیقات کا اعلان کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36wloTE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times