Sunday, January 5, 2020

ایرانی ردعمل سے خوفزدہ امریکی صدر حواس باختہ، ٹرمپ کی نان اسٹاپ دھمکیوں کا دائرہ کار بڑھ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا امریکی فوج کے لیے ایک جائز عمل ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا ہےکہ اگر بغداد نے امریکی فوجیوں کو نکالا تو ان کے خلاف بھی سخت پابندیاں عائد کردیں گے، ایران پر حملے کیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں، بیانات ہی کانگریس کےلیے نوٹی فکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تہران پر الزام لگاتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو لوگوں کو دھماکے سے اڑانے کی اجازت ہے اور ہمیں ان کے ثقافتی مقامات کو چھونے کی بھی اجازت نہیں،اب ایسا نہیں چلے گا، ایسا کرنا امریکی فوج کے لیے ایک جائز عمل ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بغداد نے جنرل سلیمانی کی شہادت کے تناظر میں اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کو نکل جانے کا حکم دیا تو واشنگٹن اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردے گا اور یہ پابندیاں ایران پر عائد پابندیوں سے بھی سخت ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کئی سال سے عراق میں فوجی سرمایہ کاری کر رہا ہے معاوضہ لیے بغیر عراق نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت؛ حسن نصراللہ کی بڑی دھمکی نے امریکا میں ہلچل مچا دی

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہاہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اپنی مراد پاگئے ان کی خواہش تھی کہ وہ جام شہادت نوش کریں اس وقت دنیا بالکل نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔

سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کر کے قتل کرنے کا جرم علی الاعلان کیا اور پھر اس کا اعتراف بھی کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36tgXdk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times