Sunday, January 5, 2020

عراق میں امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹ حملہ، نیٹو کا برسلز میں ہنگامی اجلاس آج طلب۔۔۔ ٹرمپ کی کمر ٹوٹ گئی

 نیٹو کا برسلز میں ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے
عراق میں امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے بعد بغداد میں امریکی طیاروں نے پروازیں کیں، نیٹو کا برسلز میں ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ عراق اور شمال مشرقی شام میں امریکی فوج کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ایسی کوئی بھی کارروائی ایران کی بڑی غلطی ہوگی۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر اور عراقی دارالحکومت بغداد میں گھر کے قریب راکٹ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد بغداد میں امریکی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

برسلز میں نیٹو کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور ہوگا۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں سمیت ہر قسم کے جوابی اقدام کی تیاری کر رہے ہیں، عراق اور شمال مشرقی شام میں امریکی فوج کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور ایسی کوئی بھی کارروائی ایران کی بڑی غلطی ہوگی۔

اتحادی افواج کو نکالنے سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔

مزید پڑھیں: ایرانی ردعمل سے خوفزدہ امریکی صدر حواس باختہ، ٹرمپ کی نان اسٹاپ دھمکیوں کا دائرہ کار بڑھ گیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا امریکی فوج کے لیے ایک جائز عمل ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا ہےکہ اگر بغداد نے امریکی فوجیوں کو نکالا تو ان کے خلاف بھی سخت پابندیاں عائد کردیں گے، ایران پر حملے کیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں، بیانات ہی کانگریس کےلیے نوٹی فکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FpdVL6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times