Tuesday, January 21, 2020

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، آئی سی سی کی جانب سے میچ آفیشلز کا اعلان

 آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سب سے سینئر رکن رانجن مدوگالا کو میچ ریفری مقرر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سب سے سینئر رکن رانجن مدوگالا کو میچ ریفری مقرر کر دیا ہے۔

60 سالہ مدوگالا اب تک 102 انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کی ذمہ داری سرانجام دے چکے ہیں اور کئی سالوں بعد ایک مرتبہ پھر اسی سرزمین پر لوٹنے کو تیار ہیں جہاں انہوں نے 27 سالہ قبل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

وہ دسمبر 1993ءمیں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں میچ ریفری تھے جبکہ اسی مہینے کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ڈیبیو کیا تھا۔

مدوگالا پہلی مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے اس سے قبل وہ پاکستان میں 15 ٹیسٹ اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 1996ءکے 6 میچوں سمیت 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ریفری کے فرائض ادا کر چکے ہیں۔

ٹی 20 میچوں کی سیریز میں امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے امپائرز ہی ادا کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احسن رضا، شوزیب رضا کو آن فیلڈ امپائرز کے طور پر منتخب کیا ہے جبکہ احمد شہاب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر ہوں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GoPE8J

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times