
وزیر اعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی جس میں باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی، قومی معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر الہام علیوف نے وزیر اعظم پاکستان کو دورہ آذربائیجان کی دعوت بھی دی، جب کہ وزیر اعظم نے کہا کہ نگورنو کاراباخ تنازعے پر پاکستان آذربائیجان کی حمایت جاری رکھے گا، صدر آذربائیجان نے اس تنازعے پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات۔۔۔اہم ایشوز پر تبادلہ خیال
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیووس میں ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر انتہائی خوشگوار ماحول میں سائڈ لائن ملاقات ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TNFNB0
0 comments: