
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،آصف زرداری علالت کے باعث احتساب عدالت اسلام آباد پیش نہ ہوئے جبکہ فریال تالپور اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری علیل ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کی جانی ہے ، شریک ملزم انور مجید کہاں ہیں؟ وکیل انور مجید نے کہا کہ انور مجید کراچی ہسپتال میں ہیں، میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔
اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، فردجرم عائد کی جائے ، فاروق ایچ نائیک نے اعتراض کیا کہ عبوری ریفرنس پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون موجود ہے، فرد جرم عائد ہو سکتی ہے، جن ملزمان کو نامزد کیا گیا ان کی حد تک تفتیش مکمل ہوئی تو ریفرنس فائل کیا۔
جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ کیا ضمنی ریفرنس آنے پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی ؟فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارک لین ریفرنس میں فریال تالپور نامزد نہیں،وکیل صفائی نے کہا کہ سپلیمنڑی ریفرنس کی کاپیاں ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں، احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37iH2fl
0 comments: