
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیئے۔
افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے، ہم افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے، آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالا دستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔ کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور پشتین کو ملک میں انتشار پھیلانے اور تخریب کاری کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا تھا جس پر افغان صدر نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38LJ2gu
0 comments: