Tuesday, January 28, 2020

کورونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑھ لئے، مہلک وائرس سے ہلاکتیں 106 ہوگئیں

کورونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑھ لئے، بے قابو وائرس کئی جانیں لے گیا۔
کورونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑھ لئے، بے قابو وائرس کئی جانیں لے گیا۔

کرونا وائرس سے ہلاکتیں ایک سو چھ ہوگئیں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی۔

چین میں پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا، کروناوائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، جبکہ دیگر ممالک میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے مزید چوبیس افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک سو چھ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، امریکی محکمہ خارجہ کا بھی اہم بیان آ گیا

حکام کے مطابق تیرہ سو نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے زائد ہوگئی۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے، مرنے والی بچی کی عمر نو ماہ تھی۔

کینیڈا اور جرمنی میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uISHpl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times