
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ فواد چوہدری کے تھپڑ مارنے کا کسی صورت بھی دفاع نہیں کیا جا سکتا ہے چاہے اس کی وجہ کوئی بھی ہو ۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں نہیں لیا جاسکتا،داد رسی کے لئے ریاست کے ادارے موجود ہیں، ہر کسی کو عزت دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ کل متفقہ طور پر منظور ہو جائے گا۔
اس حوالے سے تمام جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران امریکہ جنگ کے متعلق سوال پر وزیر مملکت نے کہا پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، ہم نے کسی فریق کا ساتھ دیا تو پھر پاکستان کو بچانے کوئی نہیں آئے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36unxQB
0 comments: