
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تین پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے، ڈالر انڈیکس پانچ پوائنٹس اضافے کے ساتھ 97.92 پر پہنچ گیاہے ۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 41 ہزار 903 پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور اب تک 100 انڈیکس 166 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قدر میں 1.15 ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی بیرل تیل 53.29 ڈالر کا ہو گیاہے۔
مزید پڑھیں: رواں ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ
ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31bti47
0 comments: