
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کے شہادت کے حوالے سے ہونے والے واقعات سے آگاہ کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کے شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بغداد میں ہونے والے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے جنرل سلیمانی کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور علاقائی جھگڑوں کے باعث خطے میں امن و استحکام نہیں آپاتا، ہمیں خطے کی سکیورٹی کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کو اس کام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
ترک صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران بصیرت کے ساتھ موجودہ مسئلے سے نبرد آزما ہوگا ، انہوں نے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے جس میں دو طرفہ اور علاقائی امور زیر غور آئیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MX2QoI
0 comments: