Friday, January 10, 2020

تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار کون ہے؟؟؟ گورنراسٹیٹ بینک کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں کا معاملہ عالمی ہے ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں کا معاملہ عالمی ہے ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بینکنگ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔ معاشی پالیسز گزشتہ معاشی اشاریوں کو بہتر کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافہ ہوا، کرنسی کی شرح مبادلہ کو مارکیٹ ریٹ سے منسلک کردیا ہے، ایکسچینج ریٹ مارکیٹ بیس میں جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی ہوئی ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کو ذخائر میں کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جبکہ حکومت کو اسٹیٹ بینک سے قرض کی ادائیگی بند کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک سے حکومت کو قرضہ نوٹ چھاپ کر دیا جاتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بیرونی قرضوں کو کم کرنے کے لیے حکومتی آمدنی کو بڑھانا ہوگا، پاکستان شرح سود دیگر ممالک سے کم ہے، مہنگائی کو دیکھتے ہوئے شرح سود کو بڑھایا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے، مستقبل میں معیشت میں مزید بہتری کے امکانات ہیں، حکومت کے ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ جی ڈی پی کے تناسب سے برآمدات میں کمی ہورہی ہے، پاکستان کا ایکسپورٹ ٹو جی ڈی پی ریشو 10 فیصد سے کم ہے، ملک میں بچت کی شرح خطے میں سب سے کم ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35JDb9N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times