
وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی قیمت کے مجوزہ میکنزم کو مستردکردیا، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے درآمدی گیس نہیں خریدیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خط تحریرکیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ ک اصوبے کیلئے درآمدی گیس خریدنے سے انکارکردیا، وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی قیمت کے مجوزہ میکنزم کو مستردکردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا خط میں کہنا ہے کہ سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے درآمدی گیس نہیں خریدیں گے۔
حکومت سندھ مہنگی درآمدی آرایل این جی کی قیمت برداشت نہیں کرے گی، خط میں کہاگیا ہے کہ صوبہ سندھ 2500 سے 2600 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس پیداکرتا ہے۔
سندھ کو صرف1200 سے 1300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملتی ہے،خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے معاون خصوصی ندیم بابرکی شکایت کردی۔
مزید پڑھیں: سی این جی سے متعلق حکومتی بیانیہ، صارفین میں خوشی کی لہر، بڑی خوشخبری آگئی
سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اب جمعہ کو کھل جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39UbgqM
0 comments: