Tuesday, January 14, 2020

وزیراعظم کے بھانجے کی کیا چھٹنے والی ہے جان؟ پی آئی سی حملہ کیس میں نئی اپ ڈیٹس سامنے آگئیں

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت10وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20جنوری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے حسان نیازی سمیت 10وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت کے حوالے سے کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا 

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی دوسری درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔

مگر قبل ازیں جج ارشد حسین بھٹہ نے حسان خان نیازی کے تاخیر سے پیش ہونے پر درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

 

 

م



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tZfhtB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times