
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا لاہور گلبرگ 3 میں واقع 4 کنال 17 مرلے پر مشتمل بنگلہ خریدار نہ ہونے کے باعث نیلام نہ ہوسکا۔ سابق وفاقی وزیر کے بنگلے کی سرکاری قیمت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے لگائی گئی تھی۔
چئیرمین نیلامی کمیٹی انور بریال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے کی وجہ خریداروں کا نہ ہونا اور کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں۔
سابق وزیر کی جائیداد کی نیلامی کے وقت خریدار تو کوئی نہ پہنچا البتہ اسحاق ڈار کے اسٹاف آفیسر منصور رضوی اسٹے کا پروانہ لیے 7 ایچ پہنچ گئے۔ منصور رضوی نے سچ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی آج نہیں ہوسکتی۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جارکردیا ہے۔
لیگی رہنما کی جائیداد کی نیلامی کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ذیشان نصر اللہ رانجھا، ایکسائر، بورڈ آف ریونیو، سی اینڈ ڈبلیو اور ایک ڈی اے کے نامزد افسران شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36vAEjF
0 comments: