Wednesday, January 15, 2020

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز: پاکستانی اسکواڈ کااعلان آج ہوگا۔۔ سنیئر کھلاڑی کی واپسی

بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

چيف سليکٹر مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم کے درمیان ملاقات میں مشاورت کی گئی، جس میں سرفراز احمد، کامران اکمل اور حارث رؤف کے نام بھی زير غور آئے۔

اسکواڈ میں عماد بٹ يا فہیم اشرف کو بطور آل راونڈر شامل کرنے کا امکان ہے۔ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل آج بھی جاری رہے گا جبکہ ديگر چھ سليکٹرز کی رائے بھی لی جائے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تين ٹی ٹوئنٹی ميچز چوبیس، پچیس اور ستائیس جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھيلے جائيں گے۔

 

مزید پڑھیں :پاکستان میں کرکٹ کھیلنےکے عوض بنگلہ دیش کو کیا دیا؟ سابق پاکستانی کپتان نے سنسنی خیز انکشاف کر دیا

گزشتہ روز بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر ضامندی ظاہر کر دی ہے اور شیڈول بھی طے پا گیاہے تاہم اس بڑی خوشخبری کے دوران سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ اب نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sxGcwm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times