Wednesday, January 15, 2020

برف کے ملبے تلے 18 گھنٹے تک رہنے والی 12 سالہ لڑکی کو زندہ نکال لیا

برفانی تودے میں 18 گھنٹے تک پھنسی رہنے والی 12 سالہ ثمینہ
مظفر آباد میں برفانی تودے میں 18 گھنٹے تک پھنسی رہنے والی 12 سالہ لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا۔

آزاد کشمیر میں دو روز قبل برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہو چکی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

12 سالہ ثمینہ کا شمار ان خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جو برف کے ملبے تلے 18 گھنٹے تک پھنسی رہنے کے بعد بھی زندہ رہیں۔

ثمینہ مظفرآباد کے ایک اسپتال میں اس وقت زیر علاج ہیں جہاں انہوں نے بتایا کہ میں سوچتی تھی کہ میں وہیں مر جاؤں گی کیونکہ ریسکیو ہونے کا انتظار کرتے ہوئے میں سو نہیں سکی تھی، میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور منہ سے خون بھی نکل رہا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36UkBwW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times