
لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شٹل ٹرین گوجرنوالہ اور لاہور کے درمیان بھی چلانے کا ارادہ ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور سے کراچی تک 1870 کلومیٹر کا نیا ٹریک بنانے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے کراچی سے لاہور کا سفر 7 گھنٹے میں مکمل ہوگا، ایم ایل ون سے متعلق لوگ باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست بھی مریم کی طرح ختم ہو جائے گی، بلاول پیسوں کے لین دین میں بھی شامل تھا، میں کہوں میرا جج، پی پی کہے ان کا جج ہوتو یہ غلط ہے، یہاں بیماروں اور ہسپتالوں کو بھی معاف نہیں کیا جا رہا، جو کچھ پی آئی سی میں ہوا اس سے پاکستان کا تشخص مجروح ہوا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا نے اعتراف کیا میں نے جو کیا اس کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا، آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا، الیکشن کمیشن سے متعلق غیر آئینی باتیں کی جارہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34l9MC2
0 comments: