Sunday, December 22, 2019

مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر پی ٹی آئی کا مؤقف آگیا، ن لیگی شدید پریشان

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر حکومت کا واضح مؤقف بتایا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں سب مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر متفق ہیں ۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سب کو مریم نواز کے معاملے پر بریف کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان سمیت سب نے ان کا نام نہ نکالنے پر اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدالت بھی مریم نواز کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو ہم اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی یہ ہے کسی کو این آر او نہیں ملے گا، این آر او کا مطلب سارے کیس ختم ہو جائیں اور سیاست کی اجازت مل جائے، مگر ابھی تک کوئی بری نہیں ہوا، سب کے کیس چل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔ اسی درخواست پر 9 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن گزشتہ روز تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ گزشتہ روز مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SfOrHP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times