
بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ نریندر مودی پر حملہ آئندہ دو یا تین دن میں متوقع ہے،22 دسمبر کی شام کو مودی کو رام لیلا گراونڈ میں تقریب میں شرکت کیلئے جانا ہے، اس دوران ان پر حملہ ہوسکتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ خود کش ہو سکتا ہے۔ حملہ آور فائرنگ بھی کر سکتا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیئے ہیں کہ پڑوسی ملک یہ حملہ کرانے کی سازش کر رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کی شہریت بل سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار نے جان بوجھ کر شوشہ چھوڑا ہے، حالات مودی کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں، بھارت کے شہری مودی سرکار اور متنازع بل کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ہر طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34MHbpB
0 comments: