Saturday, December 21, 2019

ہندوستان پاکستان کیخلاف بڑی جارِحانہ کارووائی کر سکتا ہے، شاہ محمود قریشی نے بڑا بیان دے دیا

جارِحانہ کاروائی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوستان پاکستان کے خلاف کوئی فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، میں نے دو روز قبل بھی بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگرانہوں نے کوئی ایسی حرکت کی تو اسے مناسب اور بھرپور جواب ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جو بھارت نے اشتعال انگیزی کی اس پر ہماری فوج نے بھرپور جواب دیا ہے جس میں ان کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور انکی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے دو روز قبل میں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی رائے اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے 12 دسمبر کو میں نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک نیا خط لکھا تھا جس میں میں نے اپنے تحفظات اور ممکنہ خطرات سے انہیں آگاہ کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت امتیازی قانون سی اے اے (این آر سی) ایکٹ 2019 کے خلاف دس سے زیادہ ہندوستان کی ریاستوں میں شدید احتجاج ہو رہے ہیں جبکہ بھارتی اپوزیشن بھی سراپا احتجاج ہے تمام اقلیتیں، بالخصوص مسلمان اس بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سب کے سامنے ہے مسلسل کرفیو کو آج ایک سو انتالیس (139) دن ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EKHVkp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times