Saturday, December 21, 2019

مریم بی بی کو نرس کیوں کہاں؟ فردوس اعوان نے عوام الناس کو سب بتادیا

وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول دیوانے کی بڑھکیں لوگ سنتے رہتے ہیں، بلاول جائیں نیب میں اپنی منی ٹریل بتائیں، مریم نواز کی درخواست کابینہ کے پاس آئی تھی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں درخواست کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ مریم نواز کی درخواست پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، مریم بی بی نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں یا ڈاکٹر کی حیثیت سے؟ن لیگ اپنے بیانیے میں پھنسی نہیں بلکہ دھنسی ہوئی ہے، نواز شریف مشرف کیس میں بطور وزیر اعظم خود مدعی بنے، اب اِن کی چپ کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے، یہ تاریخ میں لکھا جائے گا؟ مودی اپنے بیانیے کو تحفظ دینے کے لئے بارڈر پر جو چھیڑ خانیاں کر رہا ہے، حکومت افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے نمائندے حکومت اور عوام میں پل کا کردار ادا کرتے ہیں،بلاول دیوانے کی بھڑکیں لوگ سنتے رہتے ہیں،بلاول جائیں نیب میں اپنی منی ٹریل بتائیں، سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے نیب کو حساب دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی درخواست کابینہ کے پاس آئی تھی، منگل کو اجلاس میں مریم نواز کی درخواست کا تفصیلی جائزہ لیں گے،مریم نواز کی درخواست پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم بی بی نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں یا ڈاکٹر کی حیثیت سے؟ ڈاکٹری تو انہوں نے راستے میں ہی چھوڑ دی تھی، مجھے نہیں پتا کہ ان کو جانے کی جلدی کیوں ہے؟ن لیگ اپنے بیانیے میں پھنسی نہیں بلکہ دھنسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیانیہ تو نواز شریف کا اور ایک شہباز شریف کا ہے، نواز شریف مشرف کیس میں بطور وزیر اعظم خود مدعی بنے، اب اِن کی چپ کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے یہ تاریخ میں لکھا جائے گا؟جس مشرف کے لئے وہ لوٹ پوٹ ہو رہے تھے اب اُسی کے لئے اِن کا دوہرا معیار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مودی اپنے بیانیے کو تحفظ دینے کے لئے بارڈر پر جو چھیڑ خانیاں کر رہا ہے، حکومت افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے، ہر محاذ پر ہماری فوج بھارتی افواج کے دانت کھٹے کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ کو واپس کرنا بھارت کے منہ پر طمانچہ تھا، آج پورے بھارت میں مودی کے پتلے جلائے جا رہے ہیں، بھارتی ریاست کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے،پاکستانی عوام ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتی رہے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2s95Sis

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times