Saturday, December 21, 2019

جماعت اسلامی کے امیر نے بڑے مارچ کا اعلان کر دیا، حکومتی ایوانوں میں ہلچل

جماعت اسلامی کے امیر
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سہتے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مارچ کااعلان کردیا

۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا اسلام آباد میں کھڑے ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے،کشمیر تمام انسانیت کا مسئلہ ہے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔سراج الحق نے کہاکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہرقیمت پر دفاع کریں گے۔

کشمیریوں کوکسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہیں پیغام دیتا ہوں کہ لاکھوں پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PLnNVo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times