Saturday, December 21, 2019

فواد چوہدری نے بھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھادیا، بھارتی عوام سے انقلاب کی اُمید وابستہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توقع ہے بھارتی عوام جنونیوں کے اقتدار سے نجات حاصل کر لیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے تازہ ٹویٹ میں بھارتی عوام سے اس توقع کا اظہار کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دشمن جنونیوں کے اقتدار کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے لکھا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس دوران درجنوں اموات ہو چکی ہیں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاگل پن کی قیمت چُکا رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنونیت نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اور اقلیتیں بھارت میں مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں، جب کہ مودی اینڈ کمپنی بھارت کا وجود ختم کرنے کے مشن پر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی صدر نے جب سے مسلم مخالف شہریت کے متنازع قانون پر دست خط کیے ہیں، تب سے پورے بھارت میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، احتجاج اور مظاہروں میں صرف مسلمان ہی شامل نہیں ہیں بلکہ دیگر قومیتیں بھی مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tybPpw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times