Monday, December 16, 2019

لیجنڈری بلے باز برائن لارا نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے متعلق بڑا بیان جاری کر دیا، کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی

برائن لارا کے ٹیسٹ ریکارڈ کے لیے کوہلی خطرہ قرار
لیجنڈری بلے باز برائن لارا نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے متعلق بڑا بیان دیتے ہوے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

برائن لارا کے ٹیسٹ ریکارڈ کے لیے کوہلی خطرہ قرار

ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹنگ سٹاربرائن لارا نے2004ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی انفرادی 400 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کے لیے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کو خطرہ قرار دیا ہے۔50سالہ برائن لارا نے کہا کہ اس قسم کے ریکارڈزاکثرجارح مزاج کرکٹر ہی توڑتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز بنائے تھے مگر آسٹریلیا نے اپنی اننگز ڈیکلیئرکردی تھی، اس بارے میں لارا کہتے ہیں کہ میری وارنر سے بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز میرے ہاتھ میں نہیں تھی، یہ ٹیم کا فیصلہ تھا، ویسے بھی بارش کا خطرہ بھی موجود تھا۔

یاد رہے کہ لارا نے1994ءمیںانگلینڈ ہی کے خلاف 375رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بہترین انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم 2003ءمیں کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈن نے زمبابوے کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں380رنز بنا کر ان کا ریکارڈ توڑ ڈالا جس کے بعد عظیم بلے باز نے اگلے ہی سال یہ ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34oOtQ5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times