Wednesday, December 18, 2019

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کی اکثر یتی ووٹوں سے منظور

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کی اکثر یتی ووٹوں سے منظور
امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کی اکثر یتی ووٹوں سے منظوری دے دی گئی ہے۔

امریکہ کی تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کو امریکہ پر حملہ قرار دیا ہے۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہے جہاں ریپبلکن پارٹی کے197 اراکین کے مقابلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی تعداد233ہے اور توقع ہے کہ رائے شماری میں صدر کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی جائے گی جن پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔

ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد اب کانگریس کا ایوان بالاسینیٹ ان کے خلاف قانونی کارروائی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EwsHPN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times